گلگت میں آغا راحت حسینی کے قافلے پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ 2 عزادار نوجوان شہید،4 زخمی، ذرائع
شیعیت نیوز: محرم الحرام کے آغاز پر ہی ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا قومی سلامتی و استحکام پر کاری وار، خومر چوک پر شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی پرچم کشائی سے واپسی پر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغاسید راحت حسین الحسینی کے قافلے پر مسلح تکفیری دہشت گردوں کا حملہ۔ اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 جوان عزادار شہید ، 4 زخمی ، شہداء و زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقے کے حالات کشیدہ شدید فائرنگ کاجاری۔
تفصیلات کے مطابق آج شب محرم الحرام کی آغاز کی مناسبت سے خومر چوک گلگت پر منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ پرچم کشائی شبیہ علم حضرت عباسؑ سے واپسی پر امام جمعہ وقائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کے قافلے پر پہلے سے گھات لگائے مسلح تکفیری دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کردی ، ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 شیعہ جوان کرار رضوی اور احمد علی جام شہادت نوش کرگئے۔ جبکہ 4 عزاداروں کے شدید زخمی ہونےکی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شہداء وزخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
آغا سید راحت حسینی نے اس واقعے کو امن دشمن قوتوں کی سازش قرار دیتے ہوئے تمام شیعیان حیدرکرارؑ سے پر امن رہنے کی تلقین کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ یاد گار کے اردگرد کئی جگہوں سے ہماری گاڑی پر فائرنگ کا پلان بناہوا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں بچایا،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقے میں کسی بھی شہری کی جان ومال کو نقصان نہ پہنچایاجائے۔







