خبردار !!! مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں، آغا راحت حسینی

31 جولائی, 2022 00:04

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے تمام سنی ہمیں اپنے سگے بھائیوں کی طرح دل و جان سے عزیز ہیں اور میں ان سے دلی محبت کرتا ہوں۔ خبردار !!! مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں۔ان خیالات کا اظہار قائد گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا آغاز، دنیا کے مختلف ممالک میں آج مجالس عزاء کا سلسلہ شروع

انہوں نے کہا ہے کہ ایک عام سنی مزدور، کاروباری، نوکر شخص یا مسافر کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ محرم کے دوران گلگت بلتستان کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سازش ہے لہذاشیعیان حیدرکرارؑ ہر قیمت پر صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے اتحاد ووحدت سے گلگت بلتستان کے امن کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

7:39 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top