اہم ترین خبریںپاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی بار بحیثیت وزیر اعظم شہباز شریف نے محرم الحرام کی مبارکباد دیکر کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اب سے چند گھنٹے قبل ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مبارک باد کے پیغام کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں اور ان سے فوری پر اس قبیح فعل پر معافی کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے ۔

شیعیت نیوز:ملکی تاریخ میں پہلی بار بحیثیت وزیر اعظم شہباز شریف نے محرم الحرام کی مبارکباد دیکر کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔شہباز شریف کے شرمناک اور قابل مذمت مبارکبادی کے پیغام نے فرزند رسول ؐ امام حسینؑ اور ان کے باوفااصحاب وانصار اور اہل بیتؑ کی شہادت کے غم میں غمگین کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم پاکستان  75 سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو پوری قوم کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار !!! مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں، آغا راحت حسینی

ٹوئٹر پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کو میری طرف سےسالِ نو 1444ھ مبارک ہو،میری اللہ تعالی سےدعا ہےکہ نیا اسلامی سال پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کیلئےامن، خیر اور خوشحالی کا سال ثابت ہو، آئیں ہم عہد کریں کہ نئےسال کو باہمی رنجشیں مٹانے، اپنی غلطیوں کو سدھارنےاور مذہبی و سیاسی روادری اپنانےکا سال بنائیں گے۔

واضح رہے کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک کسی بھی وزیر اعظم نے محرم الحرام کے آغاز پر قوم کو کبھی مبارک باد کا پیغام نہیں دیا۔ ہمیشہ سربراہان مملکت محرم الحرام کے آغاز پر شہدائے کربلاؑ اور امام حسینؑ کی سیرت اور قربانی کی یاد میں پیغامات جاری کرتے رہے ہیں۔  شہباز شریف نے اس سال ماہ محرم الحرام کے آغاز پر اس بدعت کا آغاز کرکے پوری قوم کو غم وغصے میں مبتلا کردیا ہے ۔اب سے چند گھنٹے قبل ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مبارک باد کے پیغام کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں اور ان سے فوری پر اس قبیح فعل پر معافی کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button