منفرد لب ولہجے کے نوحہ و سلام گزار ماسٹر غلام عباس داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جاملے
دراصل ایسے عاشقانِ محمد و آل محمد علیہم السلام کو دُعا دینا ھمارے اپنے لیے ہی اجر و ثواب اور گُناہوں کی مُعافی کا باعث ھے

شیعیت نیوز: پرخُلوص نوحہ خواں، پر درد سوز خواں، بے لوث عزادار، بے غرض خدمت گزار، بے مثل و بےنظیر، اپنی ذات میں انجمن، ماسٹر غلام عباس بھی داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جا ملے ۔
تفصیلات کے مطابق گُزشتہ ایک تقریب میں کلام پڑھنے کے بعد ماسٹر غلام عباس ڈھلک گئے تقریب میں موجود ڈاکٹر نے سی پی آر وغیرہ سے تنفس بحال کرنے کی کوشش کی اور فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگروہ جان، جانِ آفریں کے سپرد کرگئے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین محفل شاہ خراسان میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کا صوبائی کنونشن ملتان میں جاری، نئے صوبائی صدر کا انتخاب آج ہوگا
حیران ہُوں کہ دُنیا کتنی تیزی سے ویران ہوتی جارہی ھے! یہ بھی سوچتا ہوں ایسے خالص اور کھرے مُحببین کے لیے ہم کیا دعا کریں گے جو خُود دُعائے جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی دعا کی تفسیر ہوں۔! ان کے لیے ھماری دعاؤں کی کیا اوقات ھے؟ لیکن پھر نماز جنازہ کے دعائیہ کلمات یاد آجاتے ھیں۔
دراصل ایسے عاشقانِ محمد و آل محمد علیہم السلام کو دُعا دینا ھمارے اپنے لیے ہی اجر و ثواب اور گُناہوں کی مُعافی کا باعث ھے۔اللہ تعالیٰ ماسٹر غلام عباس مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ و حضرات محمد و آل محمد علیہم السلام کی بارگاہ عالیہ میں ھدیہ سوز و سلام پیش کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔ جناب سیدہ (س) ان سے راضی و خُوشنُود ہوں۔آمین ثم آمین۔ یارب العالمین بحقِ پنجتن پاک علیہم السلام