ایران

پہلی بارحرم مطہر رضوی میں زائرین کی پذیرائی کے لئے دسترخوان بچھایا گیا

شیعیت نیوز: ثامن الحجج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے پہلی بارحرم مطہر رضوی کے صحن امام حسن مجتبیٰ(ع) میں زائرین کی پذیرائی کے لئے دسترخوان بچھایا گیا ہے۔

حرم مطہر رضوی کے ادارہ خدمات زائرین کے سربراہ امین بہنام نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحن امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام میں حضرت امام رضا(ع) کے4 ہزار زائرین و مجاورین کی متبرک غذا سے پذیرائی کرنے لئے سفرہ بچھایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : دین کے دشمن جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور امریکی اسلام پر عمل پیرا ہیں، علامہ صادق جعفری

انہوں نے کہا مجموعی طور پر 20 ہزار افراد کی متبرک کھانے سے پذیرائی کی جائے گی،پذیرائی کا یہ پروگرام بروزہفتہ یوم ولادت با سعادت امام رضا علیہ السلام تک جاری رہے گا۔

حرم مطہر رضوی کے ادارہ خدمات زائرین کے سربراہ نے بتایا کہ متبرک کھانے کی دعوت میں شمولیت کے کارڈ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے توسط سے مختلف صحنوں میں تقسیم کئے جارہے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیان پر عالمی میڈیا کا رد عمل

انہوں نے بتایا کہ حرم مطہر رضوی کے صحن امام حسن مجتبیٰ(ع) میں بچھایا جانے والا دستر خوان ماہ رمضان میں بچھائے جانے دسترخوان سے مختلف ہے زائرین کے درمیان کھانا تقسیم کرنے کی بجائے انہیں دستر خوان پر ہی کھانا پیش کیا جائے گا۔

امین بہنام نے مزید یہ بتایا کہ ایّام ولادت امام رضا(ع) کے آغاز سے ہی مہمانسرائے غدیر اور قدیمی مہمانسرا میں زائرین و مجاورین کے درمیان ہر روز تین ہزار ناشتہ کے پیک،ساڑھے سات ہزار دوپہر کے کھانے اورساڑھے پانچ ہزار شام کے کھانے تقسیم کئے گئے ہیں اور جمعرات سے ہر رات پندرہ سومتبرک کھانے کے پیک مشہد مقدس کے مضافات میں بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button