ایران

بھارت پہنچنے سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی مذمت کا مشاہدہ کیا گيا، امیرعبداللہیان

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے بھارت میں حکمراں جماعت کے ایک عہدیدار کو پیغمبر اسلام (ص) اور مسلمانوں کی توہین کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ بھارت میں میری آمد کے آغاز سے ہی ہم نے محسوس کیا کہ بھارتی حکام سختی سے پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کے سلسلے میں ان کے ایک اہلکار کے من مانی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز نئی دہلی پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایران اور بھارت کے تعلقات کو اچھے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ثقافتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات اور وفود کے تبادلے میں اضافہ اور ترقی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے علاوہ اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے ساتھ ملاقاتیں اور تفصیلی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حج کے دوران صیہونیوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، رہبر انقلاب

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے دوران دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا، اس روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کے لیے سینئر بھارتی حکام اور ہمارے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے۔

انہوں نے بھارت میں حکمراں جماعت کے ایک عہدیدار کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) اور مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں میری آمد کے آغاز سے ہی میں نے محسوس کیا ہے کہ بھارتی حکام کسی کی طرف سے کئے گئے من مانی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے بھارت کے اعلی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔

حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز بھارت کے دو روزہ دورے کے دوران پہلے دن میں اس ملک کے اعلی قومی سلامتی کے مشیر ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی پہنچنے پر آج صبح صحافیوں کو بتایا کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات بہت اچھی حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم اور قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقاتوں کے علاوہ، اپنے ہم منصب کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button