اہم ترین خبریںایران

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم دعائی کے اہل خانہ، دوستوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم سید محمود دعائی قدیمی مجاہد اور حضرت امام خمینی (رہ) کے دیرینہ ساتھی تھے۔سادہ زندگی، طہارت، قناعت، وفاداری، استقامت اور حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ گہری و والہانہ محبت ان کی اہم صفات میں شامل ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل اور ان کے درجات کو بلند و بالا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد نے ایک اور یمنی ایندھن کے جہاز ویویانا کو قبضے میں لے لیا

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس ملک میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی جانب سے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخی پر سخت احتجاج کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی نے تہران میں بھارتی سفیر کو طلب کیا اور انہیں پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے خلاف ایرانی حکومت اور عوام کے احتجاج سے آگاہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیاء کے ڈائریکٹر نے بھارتی سفیر پر واضح کیا کہ ایران پیغمبر اسلام (ص) اور اسلامی مقدسات کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرے گا۔

بھارتی سفیر نے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی حکومت کا مؤقف نہیں ہے اور بھارت کی حکومت مذاہب کا بڑا احترام کرتی ہے، اور یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کرنے والا کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتا بلکہ صرف جماعتی عہدہ رکھتا اور اسے اس عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما اور نوین کمار جندل کی جانب سے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس پر بی جے پی نے قومی و عالمی سطح پر پڑنے والے دباؤ کے بعد دونوں کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی میں ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button