ایران

صیہونی حکومت کے جوہری خفیہ پروگرام پر کوئی خاموش نہیں رہ سکتا، خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں کوئی بھی خاموش نہیں رہ سکتا ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر اپنے ذاتی صفحے میں کہی۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے پراسرار دورے تل ابیب کے حوالے سے کہا کہ

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران، جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے پہلے دستخط کنندگان میں سے ایک کے طور پر، سب کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ساکھ کو مزید مجروح کرنے کے بارے میں خبردار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا ہے اور دوسری طرف سے غیر جانبداری کا دعویٰ کرے اور ایرانی جوہری پروگرام کی پرامن سرگرمیوں کے بارے بات کرے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے جمعرات کی شب مقبوضہ علاقوں(تل ابیب) پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی دہشت گردی اور ظلم سے مقابلہ مکتب خمینی کا نمایاں پہلو ہے، صدر ایران

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کیلیے یمن میں شامل فریقین کی حمایت کا خیرمقدم کریں گے۔

سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی جانب سے جنگ بندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی تجویز پر یمن میں شامل تمام فریقین کے اتفاق کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم امید کرتےہیں کہ ان کوششوں کی بدولت ہم محاصرے کے مکمل خاتمے، دیرپا جنگ بندی کے قیام اور سیاسی حل کی کامیابی کو دیکھیں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تزویراتی نقطہ نظر اور اصولی پالیسیوں کی بنیاد پر ہمیشہ یمنی بحران کے حل کو سیاسی سمجھا ہے اور یمن کے حقائق پر مبنی منصفانہ امن کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button