اہم ترین خبریںپاکستان
علمائےشیعہ بلتستان نے شہریوں سے سیاحوں کی بہترین مہمان نوازی کی اپیل کردی
سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، ان کی خدمت کریں، انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آنے دیں۔

شیعیت نیوز: بلتستان کے علمائے کرام علامہ شیخ حسن جعفری، سید علی رضوی، سید باقر الحسینی، علامہ ڈاکٹر محمد علی جوہر، مولانا عارف حسین اور دیگر نے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ سیاحوں کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کریں۔ سیاح ہمارے علاقے کے مہمان ہیں، ان کی خدمت کریں، انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی زمینیوں کے تحفظ کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کیا جائے، علامہ شیخ حسن جعفری
ہوٹلز مالکان اور ٹرانسپورٹرز سیاحوں سے مناسب ریٹ وصول کریں، سیاحوں کو یہاں سے خوش کرکے واپس بھیجنا چاہیئے۔ ایسا نہ ہو کہ ہمارے کسی عمل سے سیاح یہاں سے منفی پیغام لیکر واپس جائیں۔ عوام سیاحوں کی ہر ممکن مدد کرکے انصار مدینہ کی یاد تازہ کریں، سیاحوں کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے۔