عراق

عراق میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن، الحشدالشعبی کا کمانڈر شہید

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ الانبار میں ہونے والے بم دھماکے میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کا ایک کمانڈر شہید ہو گیا ہے۔

السومریہ ریب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحشدالشعبی کا کمانڈر ’’ابوحسن الجابری‘‘ صوبہ الانبار میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہو گیا۔ یہ دھماکہ آپریشن ’’ارادہ سخت‘‘ (Hard Will)کے دوسرے مرحلے کے دوران ہوا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کے خلاف عراق کے صوبوں الانبار، نینوا اور صلاح الدین میں اتوار کے روز سے آپریشن ’’ارادہ سخت‘‘ (Hard Will) کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش امریکہ اور اسرائیل کی پروردہ تنظیم ہے، حسن نصر اللہ کا خصوصی خطاب

دوسری جانب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے علاقے ’’بعشیقہ‘‘ میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب عراق کے صوبہ نینوا کے شہر موصل کے علاقے ’’بعشیقہ‘‘ میں ترکی کے فوجی اڈے "زلیکان” پر 6 راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملے کا نشانہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے شیعہ لاپتہ افراد کیلئے اب ایک بات پھیلائی جارہی ہے کے ان لوگوں کو ماردیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی

’’بعشیقہ‘‘ کا شمار عراق کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ کئی سال سے ترکی کے فوجی اپنا غیر قانونی قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی استقامتی تنظیموں نے اب امریکی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button