اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ، 5 افراد شہید 65 زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 5 روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان نیوز ایجنسی ’آوا‘ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ نمازِ ظہر پڑھنے کے دوران مزار شریف میں سب سے بڑی شیعوں مسجد میں بم دہماکے کے نتیجے میں متعدد روزہ دار نمازی شہید اور زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : امام علی علیہ السلام نے زندگی کا ہر لمحہ یادِ خدا اور خدا کی طرف سفر میں گزارا ہے،آیۃ اللہ شیخ غلام عباس رئیسی

اطلاعات کے مطابق مزار شریف میں شیعوں کی سب سے قدیم اور بڑی مسجد سہ دوکان پر وہابی تکفیری دہشت گردوں نے بم سے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مؤمنین نماز ظہر ادا کررہے تھے۔

دریں اثنا، مزار شریف کے ابو علی سینا ہسپتال کے ایک عہدیدار نے آوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس واقعے میں اس واقعے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات باعث تشویش ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں ابو علی سینا بلخی اسپتال کے سربراہ غوث الدین انوری کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بہت زخمی لائے گئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور شہداء کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

طالبان سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے صوبوں ننگر ہار اور قندوز میں بھی دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button