اہم ترین خبریںپاکستان
غیر منتخب شخصیت کو وفاقی مشیر برائے گلگت بلتستان بنا کر عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، الیاس صدیقی
کسی غیر منتخب شخص کو گلگت بلتستان کے امور کی ذمہ داری دینی تھی تو کسی مقامی شخصیت کو دیتے

شیعیت نیوز: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امورگلگت بلتستان بنا کر خطے کےعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ایک منتخب ممبراسمبلی بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کراچی سمیت سندھ بھرسے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی، علی حسین نقوی
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے پیپلزپارٹی کے حق حاکمیت کے دعوے پر بھی شب خون مارا گیا۔ کسی غیر منتخب شخص کو گلگت بلتستان کے امور کی ذمہ داری دینی تھی تو کسی مقامی شخصیت کو دیتے، امید ہے پی پی پی گلگت بلتستان کے ذمہ داران اس غیر منطقی اقدام کا فوری نوٹس لیں گے ۔