لبنان

تل ابیب میں ہونے والے تازہ شجاعانہ حملے پر حزب اللہ کا تعریفی بیان جاری

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے اپنے جاری بیان میں تل ابیب کے علاقے بنی براک میں صیہونیوں پر شجاعانہ حملے پر فلسطینی قوم کو مبارک باد دی ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں فلسطینی عوام اور اس کے بہادر جنگجوؤں کو سلام پیش کیا ہے، جنہوں نے اسرائیل کے زیر تسلط مقبوضہ فلسطین کے قلب میں صیہونی دشمن کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا اور شکست و ذلت کا مزہ چکھا دیا۔

اسی بیان کے ذیل میں حزب اللہ کا کہنا تھا کہ تل ابیب کے نزدیک یہ شجاعانہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ فلسطین کی پاک سرزمین پر صیہونی فوجیوں اور قابض آباد کاروں کے لئے کہیں جائے پناہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر الله اور زیاد النخالہ کا فلسطینی مسئلے پر تبادلہ خیال

المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مقاومتی حملوں میں اضافہ، مجاہدین کی آمنے سامنے مقابلوں کی تکنیک میں کامیابی اور چند دنوں میں یہ تین بے نظیر حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم اپنے دفاع اور اپنی سرزمیں کی آزادی میں سنجیدہ ہے۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ کوئی بھی خیانت کارانہ ملاقات اور سازش کارانہ اجلاس دشمن کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی اور ملت فلسطین اور دنیا کے آزاد لوگوں کا اس نسل پرست حکومت کے خاتمے تک جہاد جاری رکھنے کا فیصلہ ہرگز تبدیل نہیں ہوگا۔

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی کارروائی اور مزاحمتی جنگجوؤں کی محاذ آرائی اور تصادم کے طریقوں کو تیار کرنے میں کامیابی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق خیانت آمیز ملاقاتیں دشمن کی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتیں۔

یاد رہے کہ ایک 27 سالہ فلسطینی جوان نے منگل کی شام مزاحمتی حملے میں تل ابیب کے علاقے بنی براک میں صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کرکے کم از کم پانچ صیہونیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button