ایران

ایران کی جانب سے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اقدام کا خیر مقدم

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یکطرفہ جنگ بندی کے نفاذ کے سلسلے میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کی جدت عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی عرب کے خلاف ہر مورچے پر یکطرفہ طور پر تین روز کے لئے جنگ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اگر یمنی حدود سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلاتا ہے اور یمنی عوام کا محاصرہ ختم کرتا ہے تو یمن کی جانب سے مستقل جنگ بندی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا نے نیک نیتی کے ساتھ جس منصوبے کا اعلان کیا ہے وہ یمن کی جنگ اور یمنی عوام کے محاصرے کے خاتمے کے لئے اس کے ٹھوس عزم و ارادے کے ساتھ قیام امن سے متعلق ایک اہم پیغام ہے جو جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے بہترین راہ ہموار کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی غیرانسانی اقدامات ایرانیوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، ڈاکٹر زہرا ارشادی

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر انسانی مسائل کو فوقیت دیتے ہوئے، قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ یمن کی جنگ کے خاتمے اور اس ملک میں قومی آشتی کے عمل کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 کو امریکہ کی مدد اور گرین لائٹ سے متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا تا کہ وہ معزول صدر "عبد المنصور” ہادی کی واپسی کا بہانہ، اپنے اقتدار، مقاصد اور سیاسی عزائم کو پورا کرنے پر عملی جامہ پہنائے۔

اقوام متحدہ کے اداروں بشمول عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یمن کے عوام کو مسلسل قحط اور انسانی تباہی کا سامنا ہے جس کی پچھلی صدی میں مثال نہیں ملتی۔

باوجود اس کے کہ اس ہمہ گیر جارحیت کے آغاز سے سات سال گزر چکے ہیں، لیکن یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اپنی قوم کا دفاع کرتے ہوئے، جارح اتحاد اور اس کے اتحادیوں کو شدید ضربیں لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اور سعودی اور اماراتی جارحوں کو گہرا نشانہ بنایا ہے۔ اور مکمل محاصرے کے باوجود ملکی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں خاص طور پر میزائل اور ڈرون کو توسیع دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button