دنیا

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ کورونا کا شکار

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر نے آج بتایا ہے کہ طبی معائنے اور ٹیسٹ کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ بینیٹ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کی شام بیت المقدس میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے ملاقات کی تھی۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ بلنکن کا آج کورونا کا ٹیسٹ ہو گا۔

واضح رہے کہ پچاس سالہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ لاک ڈاؤن سے اجتناب برتتے ہوئے کورونا کی ویکسین لگوانے اور ماسک لگانے کے شدید حامی ہیں۔

بینیٹ کورونا کی بنیادی ویکسین کے علاوہ بوسٹر بھی لگوا چکے ہیں۔

بینیٹ نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا استقبال کیا تھا۔

بلنکن اسرائیل کی میزبانی میں چھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر وزرائے خارجہ کا تعلق اسرائیل ، مصر، امارات ، بحرین اور مراکش سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اسکالرز کا ’’سیداؤ‘‘ معاہدے کے نفاذ پر رام اللہ اتھارٹی کو وارننگ

دوسری جانب پیر کے روز عبرانی ذرائع نے بتایا کہ کل شام کو حضیرہ آپریشن کے بعد اسرائیلی ریاست  میں ہتھیار رکھنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی درخواستوں کی شرح میں 700 فیصد اضافہ ہوا۔

عبرانی اخبار ’’اسرائیل ٹوڈے‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ کل رات 9:00 بجے سے آج صبح 8:00 بجے کے درمیان آباد کاروں نے آتشیں اسلحہ رکھنے کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے 433 نئی درخواستیں جمع کرائیں۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ آتشیں اسلحے کے لائسنسوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ حملوں کے بعد کے حالیہ ایام میں  نسبتاً معروف رجحان ہے لیکن اس بار اس میں غیر معمولی طور پر سات گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر اوسطا روزانہ تقریباً 60 درخواستیں ہوتی ہیں جب کہ اس بار 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 430 سے زیادہ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ 22 مارچ کو ہونے والے بیرسبع  آپریشن کے بعد آتشیں اسلحہ رکھنے کے لائسنس کے لیے درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button