ملت اسلامیہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، علامہ حسین مسعودی

شیعیت نیوز : ہیئت آئمہ مساجد امامیہ کا اجلاس المہدی سینٹر انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا میں مولانا محمد حسین مسعودی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شیعہ و سنی علماء کرام نے بھرپور شرکت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ ملت اسلامیہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت اسلام دشمن قوتیں ہمارے خلاف منظم سازشیں کررہی ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنائیں ، رمضان کی آمد ہے اس میں روزہ داروں اور نمازیوں کی حفاظت کیلئے بہتر انتظامات ہوں۔
یہ بھی پڑھیں آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے
اجلاس میں مولانا رجب علی بنگش، مولانا مختار حسین ثقفی، مولانا خلیل احمد کمیلی، مولانا مفتی عزیر خان مدرسہ حسان بن ثابت خیر آباد اورنگی ٹاؤن کے علاوہ مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی اور حافظ مفتی عبدالمجید شریک ہوئے ۔