اقتدار کی رسہ کشی میں اقدار کی پامالی پوری قوم دیکھ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اقتدار کی رسہ کشی میں اقدار کی پامالی پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کے ہاتھوں ضمیروں کی خرید و فروخت کرسی کے لئے اصولوں کی پامالی پاکستان کے ارباب اقتدار کی شناخت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصور پاکستان حضرت علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جس وطن کا خواب دیکھا تھا، ہمیں مل کر اس وطن کی تعمیر کرنی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جن اہداف کے لئے الگ وطن حاصل کیا تھا، ان ہداف کا حصول ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلکی اور علاقائی تعصبات کی بجائے ہمیں حقیقی معنوں میں ایک قوم بننا ہے۔ اعلیٰ انسانی و اسلامی اقدار سے عاری مفاد پرست سیاستدانوں اور حکمرانوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کی بجائے اپنے جزوقتی مفادات کو اولویت دی۔
یہ بھی پڑھیں ملک کو مستحکم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے، علامہ ساجد نقوی
انکا کہنا تھا کہ اقتدار کی رسہ کشی میں اقدار کی پامالی پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کے ہاتھوں ضمیروں کی خرید و فروخت کرسی کے لئے اصولوں کی پامالی پاکستان کے ارباب اقتدار کی شناخت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس رسہ کشی میں جو چیز کہیں نظر نہیں آتی وہ غریب عوام کا مفاد ہے۔ پی ٹی آئی نے سیاست میں گالیوں کا کلچر متعارف کرا کے ملکی مکروہ سیاسی نظام کو ننگا کر دیا ہے۔ او آئی سی امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کشمیر فلسطین اور یمن میں مظلوم مسلمانوں کا بہتا لہو او آئی سی کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔