اہم ترین خبریںپاکستان

او آئی سی کانفرنس کا انعقاد مسلم امہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بہتر ثابت ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہےکہ او آئی سی وزراء کانفرنس کے موقع پر حکومت اور حزب اختلاف صبر و تحمل اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ یہ ملک و قوم کی عزت اور حرمت کا مسئلہ ہے، لہٰذا یہاں بسنے والا کوئی بھی شخص ہر ایسی حرکت سے اجتناب کرے جس سے دنیا میں ہمارا تماشہ بنے اور ہم دنیا بھر میں رسوا ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد مسلم امہ کی بہتری، یکجہتی اور تعمیر و ترقی کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں متنازعہ قومی نصاب مسترد کرتے ہیں، صرف متفقہ قومی نصاب تعلیم قبول ہوگا، علامہ حافظ ریاض

علامہ شہنشاہ نقوی نے حکومت سے کہا کہ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ اسلامی وزرائے خارجہ قوم و ملت کی بہتری کیلئے ٹھوس و مثبت فیصلے کریں کیونکہ اس وقت امریکا، اسرائیل اور بھارت ہماری یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں جس کے خاتمے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور اس کیلئے آپس کے انتشار کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button