دنیا

مراکش سے قابض صیہونی حکومت کے لیے پہلی براہ راست پرواز

شیعیت نیوز: افریقی عرب ملک مراکش کے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان پہلی براہ راست پرواز کل اتوار کو کاسا بلانکا سے اسرائیل کے لیے روانہ ہوئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے 15 ماہ بعد دونوں ملکوں میں یہ پہلی براہ راست پرواز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کم عمر اردنی مہدی سلیمان کی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کا 10 واں سال شروع

کاسا بلانکا کے محمد ششم ہوائی اڈے کے ایک ذریعے نے بتایا کہ طیارے نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق نو بجے اڑان بھری۔ ایک بیان میں مراکش ایئر لائن نے کہا کہ طیارے میں مراکش کے تاجروں اور ثقافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ایک وفد اسرائیل گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایئر لائن پر ہفتے میں اسرائیل کے لیے چار پروازیں چلائے گی۔

اسرائیلی رابطہ کے دفتر نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ اس نئی لائن کا مطلب ہے زیادہ سیاح اور زیادہ سے زیادہ میل جول کے لیے نئے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کو بہت سی سیاسی قوتوں کے مقابلے میں اچھی مقبولیت حاصل ہے، شیخ نعیم قاسم

مراکش نے 2020 کے آخر میں ایک سہ فریقی معاہدے کےتحت قابض ریاست  کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بدلے میں امریکہ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کی تھی۔ یہ علاقہ الجزائر کے پولیسارو فرنٹ اور مراکش کے درمیان متنازع سمجھا جاتا ہے۔

اس سے پہلےمراکش میں یورپی ممالک کے راستے اسرائیلی سیاح آتے رہے ہیں مگر اب دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہونے سے دو طرفہ آمد ورفت شروع ہوجا ئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button