بھارت و سعودی نواز کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد واصل جہنم

11 مارچ, 2022 11:57

شیعیت نیوز:  سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ میں آپریشن کے دوران بھارت و سعودی نواز کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگروں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے 4 دہشتگروں کو ہلاک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت نہیں پھیلانا چاہتا بس اتنا بتا دوں کے اطلاعات اچھی نہیں ہیں، شیخ رشید احمد

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگروں کی جانب سے آپریشن کے دوران فورسز پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

9:09 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔