مشرق وسطی

مصر کے شیخ الازہر نے روس کے خلاف کمر کس لی

شیعیت نیوز: احمد الطیب شیخ الازہر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مزید کوششیں کرے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، احمد الطیب نے عربی، انگریزی اور یوکرینی زبان میں ایک بیان میں کہا کہ ہم یوکرین کے شہریوں کے خوف اور بے گھر ہونے اور ان کی سلامتی کی تلاش کی کوششوں سے جو کچھ دیکھتے ہیں، وہ ہماری انسانیت کا حقیقی امتحان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میرے بابا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی میرے اور ملت کے ہر نظریاتی فرد کے آئیڈیل ہیں، ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ میں عالمی برادری سے یوکرین کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کرنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کرتا ہوں۔

اس درخواست کے بعد شیخ الازہر نے اپنے بیان کا اختتام اس دعا کے ساتھ کیا: میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ ان بے گناہوں کو بحفاظت اپنے وطن واپس لوٹائے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئےتحریک انصاف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا لیکن عمران خان نے مایوس کیا، علامہ راجہ ناصر عباس

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شیخ الازہر نے گزشتہ ہفتے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں روس اور یوکرین پر زور دیا گیا تھا کہ وہ عربی اور انگریزی میں ایک پیغام میں دل کی آواز کو سنیں، جس میں تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مزید نقصان کی وارننگ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button