امریکہ کا ڈرٹی گیم، التنف فوجی چھاؤنی سے داعش کے جنگجو، پوتن سے انتقام لینے پہنچے
شیعیت نیوز: روس کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی ایس وی آر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ، شام کی التنف فوجی چھاؤنی میں داعش کے دہشت گردوں کو یوکرین میں جنگ کی ٹریننگ دے رہا ہے۔
شام میں واقع التنف فوجی چھاؤنی پر امریکہ کا قبضہ ہے اور وہاں داعش کے دہشت گردوں کو جنگ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کے بعد انہیں یوکرین میں روس کے خلاف جنگ کے لئے بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور عالمی ادارہ ایٹمی توانائی کے تعاون پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونا چاہئے، محمد اسلامی
حال ہی میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی دعوی کیا تھا کہ اب تک تقریبا 16 ہزار جنگجو، روس کے خلاف جنگ کے لئے یوکرین پہنچ چکے ہیں۔
ایس وی آر کی اس رپورٹ کے مطابق جس طرح سے واشنگٹن نے شام اور عراق میں داعش کے دہشت گردوں کو اپنے مفاد کو لئے استعمال کیا اور اس کے بعد انہیں افغانستان پہنچایا، اب اسی طرح وہ ان کا استعمال یوکرین میں کرنا چاہتے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں امام حسین و ابوالفضل العباس علیہ السلام کے ایام ولادت کے موقع پر ذکر کی گونج
امریکہ اور مغربی ممالک، داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے تشدد اور خون خرابے کے خوفناک مناظر سے روسی شہریوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فوجیوں کو خطرے میں دیکھ کر یوکرین کی جنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل ہيں۔
روسی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوایس سینٹرل انٹلیجنس ایجنسی اور یو ایس آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز کمانڈ مغربی ایشیا اور افریقی ممالک میں داعش کی نئی شاخوں کو تشکیل دے رہے ہیں جنہیں نیٹو خفیہ خدمات کے ذریعے یوکرین منتقل کیا جائے گا۔







