علامہ اعجازبہشتی کی زیر قیادت سانحہ پشاور کے خلاف علامتی دھرنا، قومی شاہراہ بلاک
سانحہ پشاور واقعہ میں ملوث ملزمان کے گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں ایک گھنٹے تک لاڑکانہ/ شکارپور قومی شاہراہ پر احتجاجی دہرنا جاری رہا۔

شیعیت نیوز: جامع مسجد امامیہ پشاور میں دوران نماز جمعہ تکفیری دہشت گردوں سانحہ پشاور کے خلاف ایم ڈبلیوایم رہنما زہرا انقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمعکےخودکش حملے کے خلاف ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کی جانب سے لاڑکانہ/شکارپور قومی شاہراہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں علامتی احتجاجی دہرنا دیا گیا۔
سانحہ پشاور واقعہ میں ملوث ملزمان کے گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں ایک گھنٹے تک لاڑکانہ/ شکارپور قومی شاہراہ پر احتجاجی دہرنا جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:
احتجاجی دہرنے کی قیادت علامہ اعجاز حسین بہشتی، اصغر علی سیٹھار، نظام الدين انقلابی، مستنصر مہدی ابڑو، سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ پشاور سیکیورٹی اداروں پر بھی سوالیہ نشان ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء پشاور کے قاتلوں کو سرعام سزائے موت دی جائے۔