اہم ترین خبریںپاکستان

کشتہ اسلام ناب شہید مظفر علی کرمانی ؒجنہیں ہم سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

شہید مظفر کرمانی ؒ ایک شخصیت نہیں بلکہ مکتب کا نام تھا، جس سے سینکڑوں فرزندان انقلاب نے پرورش پائی، ا ن کے تربیت یافتہ سینکڑوں جوان آج بھی معاشرے کا کارآمد حصہ ہیں اور اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں کوشاں ہیں۔

شیعیت نیوز: کشتہ اسلام ناب شہید مظفر کرمانیؒ اور انکے ساتھی نذر عباس کی آج 21ویں برسی منائی جارہی ہے۔شہید مظفر کرمانی ؒ اور ان کے باوفا ساتھی نذر عباس کوملک دشمن سعودی نواز دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے کارندوں نے 5 فروری 2001 کو گرومندر چورنگی پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

شہید مظفر کرمانی ؒ امام خمینیؒ اور ان کی انقلابی تحریک کے ہر اول دستے میں شامل تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی انقلابی افکار ونظریات کی ترویج میں صرف کی۔ شہید مظفر کرمانی ایک انقلابی شخصیت تھے جو معاشرے میں اسلام ناب محمد ی(ص) کا پرچار چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ عاشورا کراچی کا مرکزی ملزم اورشیعہ نسل کشی کا ماسٹر مائنڈ اجمل پہاڑی جیل سے رہا

شہید مظفر کرمانی ؒ ایک شخصیت نہیں بلکہ مکتب کا نام تھا، جس سے سینکڑوں فرزندان انقلاب نے پرورش پائی، ا ن کے تربیت یافتہ سینکڑوں جوان آج بھی معاشرے کا کارآمد حصہ ہیں اور اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں کوشاں ہیں۔

خدا وند متعال شہید مظفر علی کرمانیؒ کو روح وشادمانی عطا فرمائے، انہیں جوار آئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے اور ان کے مشن پر کاربند رہنے کی توفیق بخشے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button