اللہ نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کو خواتین عالم کی سرداری کا افضل ترین رتبہ عطا کیا، محترمہ شہلا رضا

31 جنوری, 2022 15:58

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بسلسلہ میلاد جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا انچولی سوسائٹی میں جشن سعید کا انعقاد کیا گیا ۔

جشن سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی وومن ڈویلپمنٹ بورڈ محترمہ شہلا رضا نے کیا۔

سیدہ زہرا نقوی نے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی روشنی میں بی بی کی سیاسی ، معاشرتی اور دینی ذمہ داری اور سیرت طیبہ کے اہم پہلووں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں، قاتل دہشت گرد آزاد ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما محترمہ شہلا رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا تمام خواتین کے لیے آئیڈیل ہیں اللہ تعالی نے آپ کو خواتین عالم کی سرداری کا افضل ترین رتبہ عطا کیا اور مسلمان خاتون پر ان کی سیرت و کردار کی پیروی لازم قرار دی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہے ، وطن عزیز میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے عوامی ، سیاسی اور مذہبی خدمات لائق تحسین ہیں۔

جشن سے آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوے محترمہ ورع بتول نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری نے انجام دیئے ۔

1:50 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top