ایران

امام خمینیؒ نے دین اور عوام کی قدرت پر اعتماد کرتے ہوئے انقلاب برپا کیا، اسپیکر باقر قالیباف

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے عشرہ فجر کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی عوام تینوں قوا کے درمیان ہم آہنگی کے اثرات کا اپنی زندگی میں مشاہدہ کریں گے۔

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ اگر ہم ماضی پر ایک نظر کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ دنیا امریکہ اور سویت یونین کے دو بلاکوں میں تقسیم تھی اور دنیا میں کسی ایک بلاک کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا تھا، ایسی صورتحال میں حضرت امام خمینی (رہ) نے دین اور عوام کی قدرت پر اعتماد کرتے ہوئے انقلاب اسلامی برپا کیا جس کی جڑیں الہی سنتوں پر استوار ہیں۔

اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد گذشتہ 43 برسوں میں ایران کی عظمت ، رفعت ، شان و شوکت میں بے نظیر اضافہ ہوا ہے ایران نے دنیا میں اسلامی اصولوں پر مبنی نظام پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کی مشکلات کا اصلی راہ حل اسلام کے پاس موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی ہدایت میں شاندار اور تاریخی کردار ادا کیا ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ایران کو ہر لحاظ سے قوی اور مضبوط بنادیا ہے ، انقلاب اسلامی کی بدولت آج ایران علاقائی اور عالمی سطح پر اپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیداوار میں جہاد نے امریکہ کو معاشی جنگ میں شکست کو تسلیم کرنا پڑا، آیت اللہ خامنہ ای

دوسری جانب ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے آزاد سمندر میں مضبوط و پائدار سیکورٹی، ایرانی بحریہ کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے برقرار ہے۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈرایڈمیرل شہرام ایرانی نے تبریز میں ایک پروگرام سے خطاب کے دوران سمندری سیکورٹی کی سطح کو مزید بہتر بنانے کے لئے سمندروں میں ملکی بحریہ کی بامقصد موجودگی پر زور دیا۔

انہوں نے دنیا کے سمندری علاقوں میں ایرانی بحریہ کی مسلسل مؤثر اور اسٹریٹجک موجودگی بہت ہی اہم ہے۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے رہبر انقلاب اسلامی کے اُس بیان کا حوالہ دیا کہ جس میں انہوں نے ایرانی بحریہ کو سمندر میں ایک درخشاں نگینے کی مانند قرار دیا ہے۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایران کی اسٹریٹیجک بحری فورس سائنسی، اسلحہ جاتی، علاقائی پالیسیوں اور بعض موجودہ خطرات کے پیش نظر خاص سیاسی و فوجی اہمیت کی حامل ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button