اہم ترین خبریںایران

ایرانی بحریہ مغربی ایشیا کی فیصلہ کن بحری طاقت میں تبدیل ہوگئی ہے، ایڈمرل شہرام

شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ مغربی ایشیا کی فیصلہ کن بحری طاقت میں تبدیل ہوگئی ہے۔

مشہد مقدس میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ آج ایران مختلف میدانوں میں مغربی ایشیا کی فیصلہ کن بحری طاقت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں میدان سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ آروز خاک میں مل جائے گی۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جب بعض ممالک دنیا کو یونی پولر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین آزاد اور بااثر ممالک بحر ہند میں مشترکہ مشقیں انجام دے کر ایک نئی طاقت تشکیل دے رہے ہیں۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کے سامنے نیا ماڈل پیش کیا ہے جس کے مطابق تمام ممالک باہمی احترام کا خیال رکھتے ہوئے عالمی سلامتی کو قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایرانی بحریہ کم سے کم دوہزار کلومیٹر کی سمندری حدود میں ملک کی اقتصادی شہ رگ کا بھرپور تحفظ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں یوم غزہ کی مناسبت سے 200 سے زائد نمائندوں کا بیانیہ پیش کیا گیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کی اعلی انتظامی کمیٹی کے رکن سید محسن دہنوی نے یوم غزہ کی مناسبت سے ایرانی پارلیمنٹ اعلامیہ کو پارلیمنٹ میں پڑھ کر سنایا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ یوم غزہ اسلامی مزاحمت کا اہم اور تاریخی دن ہے اس دن اللہ تعالی کے لشکر کو شیطانی لشکر پر فتح اور کامیابی نصیب ہوئی۔

ایران نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت کی ہے اور فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک ان کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آج دنیا کے تمام حریت پسند فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔غزہ کی 22 روزہ جنگ میں فلسطینی عوام کو زبردست کامیابی نصیب ہوئی اور یہ کامیابی فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ فلسطینی عوام بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جد و جہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب فلسطین فلسطینیوں کی آغوش میں واپس آجائےگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے یوم غزہ کی مناسبت سے اعلامیہ سننے کے بعد اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button