اہم ترین خبریںپاکستان
مجلس وحدت مسلمین زائرین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی، آغا رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے زائرین اور قافلہ سالاروں کی مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں گستاخِ حضرت فاطمہ زہراؑ اشرف جلالی ملعون کو شیعہ سنی مسلمانوں کو لڑانے کا ٹاسک مل گیا
انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو آنے والے محرم الحرام اور اربعین امام حسینؑ کے حوالے سے زائرین کے ممکنہ مسائل سے آگاہ کیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔