لبنان

لبنانی سابق وزیراعظم سعد حریری نے اپنی سیاسی سرگرمیاں باضابطہ طور پر معطل کر دیں

شیعیت نیوز: لبنانی سابق وزیراعظم اور مستقبل کی تحریک کے سربراہ سعد حریری نے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لبنانی سابق وزیراعظم سعد حریری نے پیر کے روز بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ میں نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور مستقبل کی تحریک کے نام پر کوئی امیدوار انتخابی میدان میں نہیں اترے گا۔

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہم اب بھی اپنے عوام، اپنی قوم اور وطن کی خدمت میں ہیں، لیکن روایتی معنوں میں اقتدار یا سیاست میں کسی بھی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اپنی جگہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی ملیر جعفر طیار میں ’’تحفظ ناموس رسالت و حرمت حضرت فاطمہ زہرا ؑ ریلی‘‘ کا اعلان کردیا گیا

لبنانی سابق وزیراعظم سعد الحریری نے کل نبیہ بریری کا بھی دورہ کیا اور لبنان کے سیاسی منظر نامے کی تازہ ترین پیش رفت پر ان سے مشاورت کی۔

سعد الحریری لبنان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکےہیں۔ سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے میں ناکامی پر الحریری جولائی 2021 میں وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

اس سے قبل سعد حریری سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد کے دباؤ میں بھی آکر مستعفی ہوگئے تھے لیکن حزب اللہ لبنان نے اس کی حمایت کرکے اسے عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت کی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد بن سلمان کی جانب سے سعد حریری کی گرفتاری اور انہیں مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے بعد لبنان کے سیاسی منظر نامے میں وہ سابقہ مقام اور کرشمہ نہیں رہا، حتیٰ کہ ان کے حامیوں میں بھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button