ایران

ایران کے تین سفارت کار سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے

شیعیت نیوز: ایران کے تین سفارت کار جدہ پہنچ گئے ہیں، تینوں سفارت کار او آئی سی میں اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات میں بحالی اور بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کا ایران اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہنا تھا کہ عراق میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کو ایران کی توقعات کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں نتائج ملنے کی امید ہے، تاہم اس کے لیے سعودی حکام کو اپنے بیانات اور عمل پر توجہ دینی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے بات چیت کے چار ادوار عراق میں ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کے خواہاں نہیں ہیں، ایران کے وزیر خارجہ عبداللہیان

دوسری جانب پابندیوں کی منسوخی پر ویانا میں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار کے سفارتی مذاکرات کا سلسلہ دو دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

پابندیوں کے اٹھانے کیلیے ویانا میں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار کے سفارتی مذاکرات کا سلسلہ دو دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

علی باقری کنی، جو کل پیر کی صبح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچے ہیں، انہوں نے اپنی پہلی ملاقات میں یورپی یونین اور تین یورپی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر ماہرین کی میٹنگیں منعقد ہو رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ باقری کنی اور تین یورپی ممالک کے نمائندوں نے باقری اور تین یورپی ممالک کے نمائندے گزشتہ جمعہ کو کچھ مشاورت کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو واپس آئے تھے۔

بلاشبہ ان دنوں ماہرین کی بات چیت کا سلسلہ جاری تھا اور پابندیوں کے خاتمے اور ایگزیکٹو انتظامات (تیسرے ورکنگ گروپ) کے اجلاس ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ایرانی ماہرین اور 4+1 گروپ کی شرکت سے منعقد ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button