اہم ترین خبریںایران

شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا ، جنرل اسماعیل قاآنی

شیعیت نیوز: سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں نے یہ سوچا تھا کہ جنرل سلیمانی کو شہید کرنے سے وہ اپنے ہدف تک پہنچ گئے ہیں تاہم انھیں نہیں معلوم کہ وہ کہیں بھی امان میں نہیں ہیں ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ پومپئو کی طرح سابق امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں کو ہم جانتے ہیں اور وہ دنیا کے آزاد منش انسانوں کی نگاہ میں ہیں اور انھیں کہیں بھی امان نہیں ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی نے ہمارے ملک کو داعش سے بچایا، عراقی اہلسنت عالم دین

جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا انخلا ہمارے ایجنڈے میں شامل تھا اور آج انخلا سے بڑھ کر واقعہ رونما ہوا اور تمہیں نکلنا پڑا اور عراق کے غیور عوام تمہارے مزید 2 ہزار باقیماندہ فوجیوں کو بھی تحمل نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہید قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام عالمی جرائم پیشہ افراد کی طرح نہیں بلکہ اپنے طریقے سے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سردار سلیمانی پوری امت کے شہید ہے، شیخ نعیم قاسم

خیال رہے کہ عسکری میدان کے علاوہ کروڑوں دلوں کے فاتح جنرل سلیمانی کو امریکی دہشت گردوں نے تین جنوری دوہزار بیس میں اپنے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراقی حکومت کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے، آپ کے ساتھ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھی بھی شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button