دنیا

چین کا جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا اعلان

شیعیت نیوز: چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سیفٹی ایشوز کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین نے جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے اور جوہری تنازع سے بچنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سردار سلیمانی پوری امت کے شہید ہے، شیخ نعیم قاسم

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جاسکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔

بیان میں انتباہ بھی کیا گیا کہ ایٹمی جنگوں کے دور رس نتائج ہوسکتے ہیں، انہیں صرف اپنے دفاعی مقاصد، جارحیت اور جنگیں روکنے کے لیے کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کے روز بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل داغا جو بحیرہ جاپان میں گرا ۔ نئے عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی ہشام ابوہراش کی بھوک ہڑتال 141ویں دن میں داخل

واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکہ سے معاہدے اور جنوبی کوریا سے ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔ جس پر امریکہ نے سخت رد عمل دکھاتے ہوئے شمالی کوریا پر مختلف قسم کی پابندیوں کی دھمکی دی ۔

تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسی کو ترک نہیں کرتا اس وقت تک اپنے جوہری اور میزائلی پروگرام کو جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button