اہم ترین خبریںپاکستان

ہم قانون کی عملداری و آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،رہنما ایس یوسی علامہ شبیر میثمی

کنونشن میں شیعہ علما کونسل صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی، شعبہ تبلغات کے مسعول مولانا عابد رضا عرفانی،محترم دوست علی ونگانی ، مرکزی صدر جے ایس او برادر راشد حسین نقوی سمیت تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز:شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے نوشہروفیروز میں منعقدہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل کنونشن میں خصوصی شرکت اور خطاب کرتےہوئے جوانوں کوعلامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام دیا جس میں انہوں نے  کہا کہ ہم قانون کی عملداری و آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی دو بڑی شیعہ طلباء تنظیموں کے مرکزی صدورکے درمیان اہم ملاقات

علامہ شبیر میثمی نے نو منتخب ڈویژنل صدر برادر محسن کی تاکید کی اور امید ضاہر کی کہ وہ تمام مفادات سے بالاتر ہو کو تنظیم کو فعال کرنے میں ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔

کنونشن میں شیعہ علما کونسل صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی، شعبہ تبلغات کے مسعول مولانا عابد رضا عرفانی،محترم دوست علی ونگانی ، مرکزی صدر جے ایس او برادر راشد حسین نقوی سمیت تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button