شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر اسرائیل کو بڑا دھچکا
آج ہی کے روز شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو بغداد ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: نامعلوم ہیکروں نے اسرائیل کے ایک بڑے اخبار کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا اور ہوم پیج پر پیغام چھوڑ دیا ” کہ ہم آپ کے اتنے قریب ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے” یروشلم پوسٹ نے ایک بیان میں اس واقعے کو اسرائیل کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیا۔
پیر کے روز یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی، اس کے ہوم پیج کو ایک تصویر کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا جس میں شہید قاسم سلیمانی کی انگوٹھی سے مشابہ انگوٹھی سے ایک میزائل گرتے دکھایا گیا ہے۔ تصویر پر انگریزی اور عبرانی زبان میں ایک پیغام بھی دیا گیا کہ ” ہم آپ کے اتنے قریب ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے زیر اہتمام کوہاٹ میں تکریم شہداءکانفرنس کا انعقاد ، علمائے کرام وعوام کی بڑی تعداد میں شرکت
اخبار نے اس واقعے کو اسرائیل کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ آج عالم اسلام کے عظیم مجاہد شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی ہے۔ آج ہی کے روز شہید سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو بغداد ایئرپورٹ پر ایک ڈرون حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ شہید سلیمانی پر حملے میں امریکہ کے ساتھ اسرائیل بھی ملوث تھا۔