دنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، عالمی قوانین کی توہین ہے، یورپی رکن پارلیمنٹ

شیعیت نیوز: یورپی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، عالمی قوانین کی توہین ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے میک والاس نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکہ کے وحشیانہ جرائم کی علامت، اقوام متحدہ کے اعلامیےاور عالمی قوانین کی توہین تھی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ دو سال پہلے جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکی حکومت کا وحشیانہ جرم تھا جس نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے اعلامیےاور عالمی قوانین کی توہین ظاہر کر دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں امریکا کے اس جرم کے بارے میں یورپ کے رکن ممالک کی جانب سے خاموشی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جرم، یورپی یوین اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی کس چیز کو ظاہر کرتا ہو جو اس جرم کی مذمت کرنے تک کو تیار نہیں ہوئے۔

اس سے پہلے یورپی یونین کے اس رکن پارلیمنٹ نے جنرل سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر بلجیئم میں ایرانی سفارت خانے کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مجرم اور قاتل ٹرمپ پر مقدمہ چلایا جائے اور قصاص لیا جائے، صدر مملکت ایران

دوسری جانب شام کی معروف عیسائی سیاستدان اور آرمینیائی رکن پارلیمنٹ لوسی اسکینین نے ایرانی خبررساں ایجنسی کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں تاکید کی ہے کہ شام کے عیسائی علاقے، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے دم سے ہی عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے چنگل سے آزاد ہوئے تھے۔

فارس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی فتوحات کو کسی ایک وقت میں محدود نہیں کیا جا سکتا بلکہ ہم صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ نتائج، عراق کے ذریعے مسلط کی جانے والی امریکی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح کے باعث اور حتی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے عروج پر پہنچے ہیں۔

لوسی اسکینین نے کہا کہ شام میں جنرل قاسم سلیمانی کی بے شمار فتوحات ہیں خصوصا اس وقت جب ان کی کمان میں مزاحمتی فورسز دمشق، اس کے اردگرد کے علاقوں، حمص، حماۃ، حلب اور دیرالزور کے محاذوں پر عالمی حمایت یافتہ داعشی دہشتگردوں کے مقابلے میں تیز پیشقدمی کر رہی تھیں۔

شام کی آرمینیائی رکن پارلیمنٹ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی عظیم صفات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی مکمل آزادی کے حوالے سے اپنا واضح ہدف اور انتہائی عجز و انکساری ان کی عظیم خصوصیات میں شامل تھیں۔

شام آرمینیا دوستی کمیٹی کی سربراہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے دہشت گردوں کے مقابلے میں عیسائی عوام کی خصوصی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صیدنایا اور معلولا کی آزادی میں جنرل قاسم سلیمانی کے مرکزی کردار کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے جبکہ ان علاقوں کے اکثر ساکن عیسائی تھے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے ہاتھوں عیسائی آبادیوں، شہروں اور کلیساؤں میں قائم کئے جانے والے امن و امان کی داستانیں آج بھی شام میں ہر ایک عیسائی عالم دین و بزرگ کے زبان زد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button