حاج قاسم کو ماردینے کے بعد بھی خوف ختم نہ ہوا، فیس بک انتظامیہ کی جانب سے شیعیت نیوز کا ایک اور اکاؤنٹ بلاک
شیعیت نیوز: حاج قاسم کو ماردینے کے بعد بھی خوف ختم نہ ہوا، فیس بک انتظامیہ کی جا نب سے شیعیت نیوز کا ایک اور اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ شہید سردار نے دشمن کوبڑی گہری ضرب لگائی تھی جس کازخم آج بھی تازہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی و اسرائیلی زیر اثر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی متعصب انتظامیہ نے ایک بار پھر شیعیت نیوز نیٹ ورک کا فیس بک اکاؤنٹ بلاک کردیا ہے ۔
شیعیت نیوز نیٹ ورک کے اس پیج پر ایک لاکھ کے قریب فالوروز موجود تھے۔ جنہیں پاکستان اور عالمی دنیا کی اہم خبریں اور معلومات سے بروقت آگاہی فراہم کی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ ، داعش اور اس جیسی اسلام دشمن شیطانی قوتوں کی پست فطرتی کی علامت تھا،علامہ ہاشم موسوی
واضح رہے کہ فیس بک کی صیہونیت نواز انتظامیہ کو سردار مقاومت شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو آج دو برس مکمل ہوجانے کے باوجود اس عظیم مجاہد کا خوف کھا ئے جارہاہے۔
فیس بک کی انتظامیہ اس ہر دل عزیز مجاہد ومبارز لیڈر کی شخصیت کی محبوبیت سے اتنا خوف زدہ ہے کہ اپنے کسی بھی صارف کو قاسم سلیمانی کی تصویر یا نام نشر کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دیتا اور خلاف ورزی پر اس کا پیج اور اکاؤنٹ بلاک کردیتا ہے ۔







