ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ صادق تقوی کا ہولی ٹرینٹی چرچ کا دورہ

03 جنوری, 2022 15:15

شیعیت نیوز: ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال کی آمد کی مناسبت سے کراچی کے ہولی ٹرینٹی چرچ کی دعوت پر چرچ کا دورہ کیا۔

علامہ صادق تقوی نے بشپ آف پاکستان فریڈریک جون سے ملاقات کی اور انہیں سندھی اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی نے دی نالج فورم کے زیر اہتمام انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمونی سے متعلق منعقدہ مختصر و خوبصورت تقریب میں شرکت کی اور مسیحیت و اسلام کے مشترکات پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وسعودی نوازکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگرد گرفتار

علامہ صادق تقوی نے عدم برداشت، اپنے نظریئے کو زبردستی مسلط کرنے اور تشدد کو معاشرے کیلئے زہر قاتل اور اسلام و قرآن کی تعلیمات کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے مملکت خداداد پاکستان میں اقلیتوِں کے حقوق کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی نے نے وطن عزیز پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مکتب جعفری کے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

10:09 شام اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔