بھارتی وسعودی نوازکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگرد گرفتار
شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی وسعودی نوازکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اغیار زیادہ مکار ہونے کی وجہ سے سادہ لوح مسلمانوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں،آیت اللہ شہریاری کی ڈاکٹر راغب نعیمی سے گفتگو
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے و بارود میں 24 سو گرام دھماکہ خیز مواد، 19 سو گرام نٹ بولٹ، دو ڈیٹونیٹرز شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف نصیر آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔







