دنیا

روسی صدر نے امریکہ کو تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی

شیعیت نیوز: امریکی صدرجوبائیڈن سے 50 منٹ طویل فون کال میں روسی صدر نے یوکرائن پرپابندیاں لگانے پرامریکہ سے باہمی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرائن پرپابندیاں سنگین غلطی ہوگی امریکہ ایسا کرنے سے باز رہے ورنہ تعلقات منقطع کر سکتے ہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے روس پر کشیدگی میں کمی کرنے پرزوردیا۔ صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگرروس نے یوکرائن میں مزید مداخلت کی تو مغربی ممالک فیصلہ کن جواب دیں گے۔

یوکرائن کے حوالے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پرکشیدگی بڑھانے کے الزامات عائد کئے۔ امریکی صدرجوبائیڈن اورروسی صدرپیوٹن کے درمیان ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکہ اور روس کے درمیان یوکرائن کے مسئلے پر کشیدگی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور بندر یافا میں تین دھماکے

دوسری جانب یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارہ پرواز کرتے ہوئے پایا گیا ۔

یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارہ پرواز کرتے ہوئے پایا گیا جسے کشیدگی بڑھنے کا ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

سی این این کے مطابق امریکی جاسوس بوئنگ جے سٹارE-۸C (JSTARS) طیارہ روس اور یوکرین کی سرحد کے انتہائی قریب پرواز کرتے ہوئے پایا گیا۔ یہ طیارہ ہدف کی نشاندہی کرنے اور میزائل کی رہنمائی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں امریکی طیارے کی پرواز کشیدگی کو بڑھاوا دینے کا باعث بن سکتی ہے۔

یوکرین اور روس کی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے نے ایسے میں پرواز کی جب جنوری 2022 میں ماسکو میں روس اور امریکہ کے مابین سلامتی سے متعلق مذاکرات ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرینی سرحد کے قریب گذشتہ دنوں روسی افواج کی تعیناتی سے امریکہ اور روس کے مابین سفارتی محاذ پر خاصی کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی تاہم بعد ازاں روس نے اپنی افواج کو واپس بلوا لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button