ایران

پابندیوں کا خاتمہ مذاکرات کی کامیابی کی کلید ہے، ایرانی سنیئر مذاکرات کار

شیعیت نیوز: ایران کے سنیئر مذاکرات کار نے جوہری مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کی کامیابی کی کلید ایران کے خلاف جابرانہ پابندیوں کے مؤثر خاتمے کے بارے میں ایک معاہدے تک پہنچنا ہے۔

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے پیر کو ایرانی صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور میں شریک ممالک کے تقریباً تمام نمائندوں نے غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں کو اٹھانے کی ترجیح پر زور دیا۔ اسی مناسبت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ منگل سے ایران اور 4+1 گروپ کے درمیان پیشہ ورانہ اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویانا مذاکرات کی کامیابی کا راز ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ہونے والی مفاہمت میں نہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور ، پابندیوں کے خاتمے کیلیے ایرانی جائز مطالبات کی بنیاد تسلیم

علی باقری نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں دیگر فریقوں منجملہ کمیشن کے کوآرڈینیٹر نے گزشتہ دور میں ہوئے مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مناسب فریم ورک تیار ہو گیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے متعدد فریق ممالک کے نمائندوں نے نشست کے دوران آٹھویں دور کے مذاکرات میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے اور فیکٹ چیکنگ میکانزم اور ضمانتوں کی فراہمی پر زور دیا ہے۔

ایران کے سنیئر مذاکرات کار کے مطابق آج منگل کے روز سے پابندیوں کے خاتمے اور فیکٹ چیکنگ میکنزم اور ضمانتوں کی فراہمی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیش کردہ تجاویز پر گفتگو کا عمل شروع ہوگا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ ’’انریکہ مور‘‘ نے بھی اب تک ویانا میں ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔

مورا نے جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آٹھویں دور کے مذاکرات کی کامیابی کے آثار نظر آ رہے ہیں اور سبھی فریق خود کو ایک اچھے اور مطلوب معاہدے کے حصول کا پابند سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button