اہم ترین خبریںایران

امریکہ سردار شہید سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کا ذمہ دار ہے، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ کے ہاتھوں شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار شہید سلیمانی کا قتل ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔

انھوں نے کہا کہ سردار شہید سلیمانی کو امریکی صدر کے براہ راست حکم پر شہید کیا گيا۔ امریکہ شہید قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک آزاد ملک یعنی عراق کی ’’خودمختاری کے خلاف جارحیت‘‘ بھی ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک ہیرو تھے،’’ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قتل کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے کلیدی کردار کا ‘‘ اس عظیم جنرل سے بدلہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک نے ہماری سرحد پر جارحیت کی تو بھرپور جوابی وار کرینگے، ولادیمیر پوتین

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ہماری نگاہ آگے اور پیشرفت کی سمت ہے۔

انھوں نے کہا کہ فریق مقابل کو پختہ عزم کے ساتھ ویانا مذاکرات میں حاضر ہونا چاہیے۔ تین یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے اور بے عملی کو ترک کرنا چاہیے۔

دوسری جانب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی 3 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے نماز گاہ (مصلا) میں منائی جائے گی۔

یہ بات سپاہ محمد رسول اللہ کے کمانڈر جنرل حسن حسن زادہ نے پیر کے روز اپنی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کی یاد منانے کے منصوبوں کی وضاحت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button