دنیا

مغربی ممالک نے ہماری سرحد پر جارحیت کی تو بھرپور جوابی وار کرینگے، ولادیمیر پوتین

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےمغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے ہمارے گھر کی دہلیز پر جارحانہ رویہ اپنایا، تو بھرپور جوابی وار کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک نیٹو کی یوکرائن میں جارحیت کو روکنے کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو بہت سے آپشنز پر غور کریں گے۔

صدر ولادیمیر پوتین نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کام کریں۔

روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر مغربی ممالک نے ہماری سرحد پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

اس ماہ کے آغاز میں روس نے سکیورٹی دستاویزات کے مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ نیٹو یوکرائن سمیت دیگر سابق سوویت ممالک کو رکنیت نہ دے اور وسطی و مشرقی یورپ میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی یورپ میں نیٹو کی توسیع پر روس کا ردعمل مختلف ہوگا ، ولادیمیر پوٹن

دوسری جانب ملکہ برطانیہ کے شاہی محل ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اُس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی تاہم مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا جو بھارتی شہری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم سے تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ برطانوی پولیس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو کو تفتیش میں شامل کیا ہے جس میں نوجوان شخص خود کو سکھ اور بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 1919 میں برطانوی دور حکومت کے دوران بھارت میں سکھوں کے قتل عام کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

یہ ویڈیو 19 سالہ مسلح نوجوان کے ملکہ برطانیہ کے محل میں گرفتاری کے 24 منٹ بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنپ چیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو ذہنی صحت کے مرکز بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ کرسمس پر برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ ملکہ برطانیہ نے وبا کے دوران زیادہ تر وقت اسی محل میں علیحدگی میں گزارا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button