مشرق وسطی

سپاہ پاسداران نے اسرائیلی جوہری تنصیبات کے خلاف انتہائی درست حملے کی مشق کی ہے

شیعیت نیوز: عرب میڈیا نے حال ہی میں آبنائے ہرمز پر انجام پانے والی ایرانی فوجی مشقوں کو اسرائیلی جوہری تنصیبات پر انتہائی درستگی کےساتھ حملہ کرنے کی مشقیں ؤ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب چینل الجزیرہ نے ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کی جانب سے انجام پانے والی حالیہ فوجی مشقوں جن کے دوران انواع و اقسام کے پیشرفتہ میزائل بھی استعمال کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : نبی کریمؐ کی حمایت میں روسی صدرکا بیان بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب مثبت قدم ہے، علامہ امین شہیدی

ایرانی فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی تازہ رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ ان فوجی مشقوں کے ذریعے سپاہ پاسداران نے ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا ہے کہ ملک و قوم کے خلاف انجام پانے والی ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے آرمی چیف ایویو کوخاوی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی حملے کی منصوبہ بندی تیار کرنے کے باوجود اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنا نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں : آئیں عہد کریں جس طرح قائد اعظمؒ پاکستان کو دیکھنا چاہتے تھےہم ویسے ہی پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار پیش کریں ،ایم پی اے سیدہ زہرا ءنقوی

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ کے آخر میں کہا کہ حالیہ فوجی مشقوں کے دوران ایرانی ایرواسپیس فورس نے نشانے کے عین اوپر مار کرنے والے اپنے 16 بیسلٹک میزائل اور انتہائی درستگی کے ساتھ عمل کرنے والے اپنے 5 پیشرفتہ ڈرون طیارے بھی استعمال کئے ہیں جو درحقیقت اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا پر تباہ کن حملے کی مشقوں کا ایک حصہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button