مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے یکطرفہ اقدامات پر فلسطینی صدر کی تنقید

شیعیت نیوز: فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے یکطرفہ اقدامات روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے رام اللہ میں نائب امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور انھیں فلسطین کے حالات اور فلسطینیوں کے خلاف تل ابیب کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

محمود عباس نے اس ملاقات میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے یکطرفہ اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان اقدامات کو روکنے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔

دوسری طرف محمود عباس نے غزہ پٹی میں تحریک فتح کے ایک وفد سے ملاقات میں فلسطین سے غزہ پٹی کو الگ کرنے کے لئے مشکوک کوششوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ غزہ ، خود مختار فلسطین کا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے، اصلی حصہ ہے اور اس سے جدا نہیں کیا جا سکتا اور غزہ کے بغیر مملکت فلسطین کا کوئی معنی نہیں ہے۔

صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری اور مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے نیز برسوں سے جاری فلسطینی تحریکوں کے گھٹنے نہ ٹیکنے کے بعد غزہ پٹی کا غیرانسانی محاصرہ شروع کردیا ہے یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں نے غزہ پٹی کے غیر انسانی محاصرے اور اس علاقے کے عوام کو درپیش غذاؤں اور دواؤں کی کمی کے خطرات کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی اسپائی ویئر سے جمال خاشقجی کی اہلیہ کی جاسوسی کروائی

دوسری جانب غاصب یہودی آباد کاروں کے فلسطینی علاقوں میں شہریوں کی املاک بالخصوص پھل دار درختوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل جمعرات کو یہودی شرپسندوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں زیتون کے 360 قیمتی درخت کاٹ ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق ’تحفظ و استقامت کمیٹیز‘ کے رابطہ کار فواد العمور نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر احمد حمامدہ کے ملکیتی زیتون کے باغ میں گھس کر 60 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے اس علاقے میں تین سال میں تین بار قیمتی درختوں کو کاٹا۔

ادھر یہودی آباد کاروں نے شمال مغربی الخلیل میں عطا اور عزیز جعافرہ نامی شہریوں کے ملکیتی زیتون کے 300 درخت اکھاڑ پھینکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button