اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیاربلدیاتی نظام کےخلاف اے پی سی منعقد کی جائےگی، علی حسین نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں ، سماجی شخصیات کو دعوت دی جاچکی ہے۔ امید ہے کہ یہ کل جماعتی کانفرنس شہر قائد کی تعمیر وترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوگی

شیعیت نیوز: شہر قائد کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات، پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیاربلدیاتی نظام کےخلاف شعبہ امور سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہےکہ قومی معیشت کو اربوں روپے کا ذرمبادلہ دینے والا اور ہر رنگ ونسل ،مذہب و مسلک ، قوم وزبان کے کروڑوں باسیوں کو اپنے آغوش میں پناہ دینے والا کراچی شہر گذشتہ 4 دہائیوں سے کسم پرسی کا شکار ہے ۔ سابقہ و موجودہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہ کے سبب روشنیوں کا شہر اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین شہر قائد کی تباہی و بربادی پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھنگ کی پہلی فصل کٹائی کیلئےتیار،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام افتتاحی تقریب آج ہوگی

انہوں نے کہا کہ شہر کے موجودہ مسائل کے حل اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈزکو ایک پیج پر جمع کرنے کیلئے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس بعنوان تعمیر کراچی تعمیر پاکستان 29دسمبر بروز بدھ دوپہر 3بجے سہہ پہرYMCA گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں ، سماجی شخصیات کو دعوت دی جارہی ہے۔ امید ہے کہ یہ کل جماعتی کانفرنس شہر قائد کی تعمیر وترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button