جب تک غیر آئینی، غیر جمہوری اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک جمہوری فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، ترجمان علامہ ساجد نقوی

22 دسمبر, 2021 14:26

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے کہاہے کہ ایک عرصہ سے ہم آئینی، جمہوری اور شہری آزادیو ں کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں، بیرون ملک لگنے والی پابندی پر قرارداد منظور ہوتی ہے جو درست عمل ہے مگر ملک کے اندر لگنے والی بے جاپابندیوں کوبھی مدنظر رکھا جائے معززشہریوں کی تذلیل اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے پر بھی منتخب نمائندگان کوآواز بلندکرنی چاہیے ایک عرصہ سے زائد ملک کا انتہائی معتبر و معزز حلقہ غیر آئینی، غیر جمہوری ،غیر شرعی اور ناانصافی پر مبنی پابندی کا سامنا کررہا ہے مگر اس جانب توجہ نہیں دی گئی، بیرون ملک پابندیوں پر احتجاج اور اعتراض کرنیوالے حضرات کو ملک میں حقوق کی پامالی پر بھی توجہ دینی چاہیے جب تک غیر آئینی اور غیرجمہوری ناانصافی پر مبنی پالیسیوں کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک جمہوری فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مخالف عمائدین و سرکردگان کتپناہ بھی وزیر زراعت ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی خدمت کے معترف

زاہد علی اخونزادہ نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانیوالی قرارداد پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت پر لگنے والی پابندی پر پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ قرارداد درست اقدام ہے البتہ ایک سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ملک سے باہر پابندی پر ہم سراپا احتجاج ہوجاتے ہیں ، قرارداد بھی منظور کرتے ہیں مگر یہی کچھ اس ملک کے اندر ہورہاہے ، معزز و محترم شہریوں کی توہین، تذلیل و تحقیر کی جاتی ہے، آئے روز شہری آزادیوں پر پابندی عائد کردی جاتی ہے، آئینی، جمہوری، مذہبی، سیاسی و سماجی آزادیاں تک سلب کرلی جاتی ہیں بے گناہ لوگوں کوفورتھ شیڈول میں ڈلوایا جاتا ہے مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ،انصاف کےلئے معزز شہری نچلی عدالتوں سے اعلیٰ عدالتوں تک دھکے کھاتے ہیں مگر انصاف عنقابن جاتا ہے کیا یہ آئینی، جمہوری اور شہری سوچ کی عکاسی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی رہنما علامہ رمضان توقیر کے جواں سال فرزند کا انتقال، علامہ ساجد نقوی ودیگر کا اظہار تعزیت

ترجمان کی جانب سے مزید کہاگیا کہ ہم مطالبہ کرتے آرہے ہیں بے جا پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے، آئینی، شہری اور جمہوری آزادیوں کو بحال کیا جائے ۔ ہم بارہا مرتبہ متوجہ کرچکے ہیں انصاف کےلئے پرامن احتجاج کی کال پر مجبور نہ کیا جائے ، انصاف فراہم کیا جائے اور آئینی، جمہوری اور شہری حقوق بحال کیے جائیں ۔

3:14 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔