سیاسی مخالف عمائدین و سرکردگان کتپناہ بھی وزیر زراعت ورہنما ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی خدمت کے معترف

22 دسمبر, 2021 12:36

شیعیت نیوز: منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم سے شیخ سکندر اور شجاعت ایڈووکیٹ کی قیادت میں عمائدین و سرکردگان کتپناہ کی ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقے کے جملہ مسائل پر گفتگو شنید ہوئی۔

اس موقع پر شجاعت ایڈووکیٹ نے کہا سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن موجودہ حالات میں کاظم میثم جس طرح حلقے کی نمائندگی کر رہا ہے اس پہ ہمیں فخر ہے۔ انکی حلقے کے لیے جاری خدمات اور اقدامات کو سراہتا ہوں اور جہاں ہماری ضرورت ہوگی انکی مدد کے لیے سارے عمائدین حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کا گلگت بلتستان کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد شاہ صبا کے انتقال پر اظہار افسوس

اس موقع پر نیک جذبات پروزیر زراعت کاظم میثم نے عمائدین و سرکردگان کتپناہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے سب کو گلے سے لگاتا اور خدمات لیتا رہوں گا۔ جس انداز میں پورے ریجن کی تعمیر و ترقی میں پیشرفت جاری ہے وہ حلقے کے عوام اور بلتستان ریجن کے عوام کی نیک تمناوں، قیادت کی بصیرت و جدوجہد اور وزیراعلیٰ جی بی کی بابصیرت کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انشاءاللہ تعمیر و ترقی کی راہ پہ خطہ گامزن ہے اور ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کرکے دکھائیں گے۔

5:31 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔