علامہ راجہ ناصرعباس کا گلگت بلتستان کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد شاہ صبا کے انتقال پر اظہار افسوس
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت راجہ محمد شاہ صبا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اردو، بلتی اور فارسی زبان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی رہنما علامہ رمضان توقیر کے جواں سال فرزند کا انتقال، علامہ ساجد نقوی ودیگر کا اظہار تعزیت
انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنی اعلی فکری خوبیوں کے باعث ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ان کی تصانیف کو علم و ادب میں نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔1947 کی جنگ آزادی کے دوران عوام میں سیاسی شعور اور انقلابی فکر کی بیداری کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔







