ایس یو سی رہنما علامہ رمضان توقیر کے جواں سال فرزند کا انتقال، علامہ ساجد نقوی ودیگر کا اظہار تعزیت
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے جوانسال صاحبزادے کے انتقال پرملال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خانوادے کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔
انہوں نے اس المناک وفات پر علامہ محمد رمضان توقیر کو ٹیلی فون پر تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم یاسر رضا کی مغفرت کی دعا کی اور اللہ سے تمام سوگوار خانوادے کے لیے صبر کی دعا کی۔ علاوہ ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بھی علامہ رمضان توقیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اس دردناک خبر پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: شیرشاہ دھماکےکا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد18 تک پہنچ گئی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے بھی اس جواں کی دلسوز وفات پر علامہ محمد رمضان توقیر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔







