بڑھتی مہنگائی ، بے روزگاری اورلاقانونیت نے عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے، علامہ صادق جعفری

22 دسمبر, 2021 10:33

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا کہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کے لئے شدید مشکلات کھڑی کردی ہیں، موجودہ صورتحال میں متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، تحریک انصاف کی تبدیلی کے نعرے کو حوصلہ افزاء تب ہی قرار دیا جاسکتا ہے جب ملک میں بسنے والوں کا نظام زندگی بہتر ہوتا دکھائی دے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، جس کے لئے بلاتاخیر ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے، محض خوشنما نعروں سے عوام کو خوش نہیں کیا جاسکتا، ملک میں پڑھے لکھے افراد کو روزگار کی عدم فراہمی انکے خاندانوں کے لئے بےچینی میں اضافے کا باعث ہے جسے دور کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی کی ڈیڈ لائن کا اثر،جبری لاپتہ شیعہ عالم دین علامہ فضل عباس قمی بازیاب ہوگئے

علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا کہ سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے، قتل و غارت، ڈکیتی اور لوٹ مار کی آئے روز وارداتیں قانون کی عمل داری پر سوالیہ نشان ہیں، جرائم کے واقعات میں تیزی امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور شیعہ عالم دین جبری لاپتہ کردیئے گئے

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے حکام بالا کی چشم پوشی مجرمانہ غفلت کے زمرے میں آتی ہے جو نامناسب ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور بنیادی حقوق پر خصوصی توجہ دی جائے۔

7:56 شام اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔